امریکہ کی جارحانہ ناکہ بندی: خلیج عمان میں ایران جانے والے تجارتی جہاز پر میزائل حملہ
51632
شیعیت نیوز : امریکہ نے خلیج عمان میں ایران جانے والے ایک تجارتی جہاز پر میزائل حملہ کر کے اسے غیر فعال کر دیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا کہ بار بار ہدایات نظرانداز کرنے پر گیمبیا کے پرچم بردار جہاز کے انجن روم کو نشانہ بنایا گیا۔ اب تک امریکی جارحیت میں پانچ تجارتی جہاز غیر فعال کیے جا چکے ہیں جبکہ ایک سو سولہ جہازوں کا رخ موڑا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی فوج کا سخت انتباہ: اجازت کے بغیر آبنائے ہرمز سے گزرنا خطرناک ہوگا
یہ امریکی اقدام بین الاقوامی قوانین، جہازرانی کی آزادی اور تجارت کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایران نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر اس کا مکمل کنٹرول ہے اور وہ کسی بھی غیر قانونی ناکہ بندی یا جارحیت کو برداشت نہیں کرے گا۔







