ایرانی فوج کا سخت انتباہ: اجازت کے بغیر آبنائے ہرمز سے گزرنا خطرناک ہوگا

31 مئی, 2026 06:48

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے تجارتی بحری جہازوں اور آئل ٹینکروں کو نئی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجازت کے بغیر آبنائے ہرمز سے سفر کی کوشش خطرناک ہوگی۔

فوج نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول مکمل اور مستحکم ہے۔ تمام تجارتی جہاز اور آئل ٹینکرز صرف ایرانی حکام سے اجازت حاصل کرنے کے بعد ہی آبنائے ہرمز عبور کر سکتے ہیں۔ اجازت نہ لینے والے جہاز خود اپنے لیے نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ عرب ملکوں کی سرزمین استعمال کرکے جنگ کے خطرات تقسیم کرنا چاہتا ہے، عرب تجزیہ نگار

ایرانی فوج نے مزید خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے انتظام میں کسی بھی قسم کی مداخلت کی کوشش پر فوجی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ پاسداران انقلاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 بحری جہاز اجازت کے ساتھ آبنائے ہرمز عبور کر چکے ہیں۔

8:03 صبح مئی 31, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔