خاتم الانبیاء (ص) سینٹرل ہیڈکوارٹر کا اعلان: آبنائے ہرمز پر ایران کے نئے انتظامی قوانین بدستور نافذ
شیعیت نیوز : خاتم الانبیاء (ص) سینٹرل ہیڈکوارٹر نے ہفتے کے روز باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے انتظامی قوانین بدستور نافذ ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ان قوانین کے نفاذ کو مکمل طور پر یقینی بنا رہی ہیں۔ تمام کنٹینر بردار، تجارتی جہاز اور آئل ٹینکرز صرف سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کی جانب سے اعلان شدہ کوریڈورز سے اور جاری شدہ اجازت ناموں کے ساتھ ہی آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کی اسرائیلی کمانڈروں کے خلاف “شکار” کی نئی حکمت عملی شروع
خاتم الانبیاء (ص) سینٹرل ہیڈکوارٹر نے واضح خبردار کیا ہے کہ مذکورہ قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ جہازوں کو سنجیدہ خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ اگر کسی فوجی جہاز نے آبنائے ہرمز کے انتظام یا آبی حدود میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تو وہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے نشانے پر ہوگا۔







