حزب اللہ کی اسرائیلی کمانڈروں کے خلاف "شکار” کی نئی حکمت عملی شروع
شیعیت نیوز : اسرائیلی چینل 7 نے انٹیلیجنس رپورٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جنوبی لبنان اور سرحدی علاقوں میں غاصب صہیونی فوج کے سینئر کمانڈروں کو نشانہ بنانے کے لیے "کمانڈرز کا شکار” نامی نئی حکمت عملی شروع کر دی ہے۔
امیت ریسرچ اینڈ انٹیلیجنس انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ گہری ٹیکنالوجیکل اور انسانی نگرانی کے ذریعے میدان میں موجود اسرائیلی سینئر افسران پر نظر رکھ رہا ہے۔ تنظیم کا مقصد نگرانی کرنے والے ڈرونز، خودکش ڈرونز اور توپ خانے کے مہلک امتزاج سے صہیونی فوج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو توڑنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے ہاتھوں اسرائیلی ہرمس 450 ڈرون کا شاندار شکار
حزب اللہ کی اس نئی حکمت عملی کے نتیجے میں حالیہ دنوں میں کئی جانی نقصانات ہوئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے 401ویں بریگیڈ کے کمانڈر کرنل میئر بیدرمن ایک خودکش ڈرون حملے میں شدید زخمی ہو گئے، جبکہ اسی واقعے میں 162ویں ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ایک ریزرو لیفٹیننٹ کرنل اور ایک اور فوجی بھی زخمی ہوئے۔
دوسری جانب غاصب اور نسل پرست صہیونی رژیم نے جنوبی لبنان پر فضائی حملے تیز کر دیے ہیں۔ لبنانی میڈیا کے مطابق صہیونی جنگی طیاروں نے بلاط، دبین کے قصبے اور النبطیہ شہر کو شدید فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔







