ہم امتیازات میزائلوں سے حاصل کرتے ہیں، مذاکرات سے نہیں، باقر قالیباف

30 مئی, 2026 11:02

شیعیت نیوز : ایران کے مذاکراتی وفد کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ایران کا واضح مؤقف بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امتیازات مذاکرات سے نہیں بلکہ میزائلوں سے حاصل کرتے ہیں، مذاکرات میں صرف اُنہیں سمجھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی ضمانت یا وعدے پر اعتماد نہیں، صرف عملی رویہ ہمارے لیے معیار ہے۔ مخالف فریق کے اقدام سے پہلے ایران کوئی قدم نہیں اٹھائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور امریکہ کے ممکنہ مفاہمتی یادداشت کے حوالے سے مغربی میڈیا رپورٹس مسترد

محمد باقر قالیباف نے مزید کہا کہ ہر معاہدے کا حقیقی فاتح وہ ہوتا ہے جو اُس کے اگلے دن جنگ کے لیے بہتر انداز میں تیار ہو۔

12:22 شام مئی 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔