ایران اور امریکہ کے ممکنہ مفاہمتی یادداشت کے حوالے سے مغربی میڈیا رپورٹس مسترد

30 مئی, 2026 10:59

شیعیت نیوز : ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ مفاہمتی یادداشت کے حوالے سے مغربی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کو ایک باخبر ذریعے نے مسترد کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مغربی ذرائع ابلاغ کی جانب سے مبینہ حتمی معاہدے کی تفصیلات شائع کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مفاہمتی یادداشت کا متن تاحال مکمل طور پر طے نہیں ہوا ہے۔ جب بھی اسے حتمی شکل دی جائے گی، اس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر شدید میزائل اور ڈرون حملہ، متعدد مقامات نشانہ بنائے

باخبر ذریعے نے واضح کیا کہ مغربی میڈیا کی جانب سے اب تک شائع کیے گئے مسودے اور تفصیلات درست نہیں ہیں اور انہیں حتمی متن کا حصہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ذریعے کے مطابق ممکنہ مفاہمتی یادداشت کے متن میں گزشتہ چند روز کے دوران کئی اہم تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں، جس کے باعث مذاکراتی عمل ابھی تک جاری ہے اور کسی حتمی معاہدے کا اعلان نہیں کیا گیا۔

12:22 شام مئی 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔