حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر شدید میزائل اور ڈرون حملہ، متعدد مقامات نشانہ بنائے

30 مئی, 2026 10:55

شیعیت نیوز : لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی پوزیشنوں اور اجتماعات پر متعدد میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی لبنان کے علاقے یحمر الشقیف کے اطراف اسرائیلی فوجی ٹھکانوں اور اہلکاروں کی جانب تین میزائل داغے گئے۔ حزب اللہ نے ہضبۃ العجل کے مقام پر اسرائیلی بکتر بند گاڑیوں اور فوجی اجتماع کو بھی میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران خطے میں باعزت امن فریم ورک کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، ایرانی صدر

حزب اللہ نے یحمر الشقیف، زوطر الشرقیہ، المالکیہ سائٹ، یفتاح فوجی اڈے اور نطوعا کے قریب اسرائیلی فوجی اجتماعات پر خودکش ڈرون حملے کیے۔ خربہ ماعر میں اسرائیلی توپ خانے کے یونٹ کو بھی ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ لبنان سے شمالی مقبوضہ علاقوں کی جانب مزید دو راکٹ فائر کیے گئے، جنہیں کریات شمونہ کے اوپر فضائی دفاعی نظام کے ذریعے روک لیا گیا۔

12:21 شام مئی 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔