ایران خطے میں باعزت امن فریم ورک کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، ایرانی صدر
شیعیت نیوز : ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران خطے میں جاری جنگ اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے ایک باعزت فریم ورک تک پہنچنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
قطر کے امیر کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ مذاکرات اور گفت و شنید کے راستے میں اپنی دیانت داری اور سنجیدگی کو ثابت کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا عمانی ہم منصب سے رابطہ، مکمل حمایت کی یقین دہانی
صدر پزشکیان نے زور دیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ دوسرا فریق بھی اپنی نیت اور ارادے کا عملی مظاہرہ کرے اور بین الاقوامی ذمہ داریوں اور وعدوں کی پاسداری کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران خطے میں امن، استحکام اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے تعمیری سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور ایک منصفانہ و باعزت حل کے حصول کے لیے تیار ہے۔







