اقوام متحدہ کی جانب سے اسرائیل جنگ زدہ علاقوں میں جنسی تشدد کی سیاہ فہرست میں شامل

29 مئی, 2026 10:11

شیعیت نیوز : اقوام متحدہ میں اسرائیلی نمائندے ڈینی ڈینن نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے تل ابیب کو جنگ زدہ علاقوں میں جنسی تشدد کرنے والوں کی سیاہ فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

ڈینی ڈینن نے اس اقدام کو سیاسی نوعیت کا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت نے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش کے دفتر کے ساتھ اپنے روابط معطل کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 13 جون کو مینارِ پاکستان لاہور میں شہید امت کانفرنس، چار لاکھ افراد رجسٹریشن مکمل

اس سے قبل اقوام متحدہ کی متعدد رپورٹس میں غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں کے دوران جنسی جرائم اور زیادتیوں کے واقعات کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔

6:02 شام مئی 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔