13 جون کو مینارِ پاکستان لاہور میں شہید امت کانفرنس، چار لاکھ افراد رجسٹریشن مکمل
شہید امت کانفرنس
شیعیت نیوز : 13 جون کو لاہور کے مینارِ پاکستان میں منعقد ہونے والی "شہید امت کانفرنس” ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے عوامی اجتماعات میں سے ایک ثابت ہونے جا رہی ہے۔
ملک بھر کے جمعہ اجتماعات، تنظیمی مراکز اور مختلف شہروں میں جاری رجسٹریشن مہم کے دوران اب تک چار لاکھ سے زائد افراد نے اپنی شرکت رجسٹر کروا لی ہے، جبکہ لاکھوں افراد کی آمد متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ازسرنو جنگ مسلط کرکے امریکہ تنہا اور ایران طاقتور ہو جائے گا، لیاقت بلوچ
کانفرنس میں پاکستان بھر سے مرد، خواتین، بچے اور بزرگ بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت ہر صوبے سے قافلے لاہور پہنچیں گے۔
کراچی سمیت سندھ بھر سے ہزاروں افراد پر مشتمل تاریخی لانگ مارچ بھی کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ مختلف شہروں سے ٹرینوں، بسوں اور دیگر ذرائع حمل و نقل کے ذریعے قافلے لاہور روانہ ہوں گے۔







