ازسرنو جنگ مسلط کرکے امریکہ تنہا اور ایران طاقتور ہو جائے گا، لیاقت بلوچ

29 مئی, 2026 09:52

شیعیت نیوز : نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ازسرنو جنگ مسلط کرکے امریکہ تنہا اور ایران طاقتور ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو امن کا راستہ اختیار کرنا چاہیے، ورنہ یو ایس ایس آر کا حشر اس کے سامنے ہے۔

لیاقت بلوچ نے ابراہیمی معاہدہ کو بورڈ آف پیس بورڈ اور فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ثالثی کے موقع پر ابراہیمی معاہدہ بے وقت کی راگنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : طاغوت شکنی اور قربانی کا راستہ یا ذلت و تسلیم کا راستہ، امت مسلمہ کے سامنے دو واضح راہیں، علامہ سید جواد نقوی

انہوں نے حج کے موقع پر امام حج کے خطبے کو ملت اسلامیہ کے جذبات کی ترجمانی قرار دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلامی جمعیت طلبہ کے قومی چارٹر کو تسلیم کرے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ موجودہ حکومتیں بیک وقت تعلیم، صحت، زراعت اور صنعت کو تباہ کر رہی ہیں۔

6:01 شام مئی 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔