ایرانی وزارت خارجہ کی اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت، لبنان پر وحشیانہ جارحیت کی مذمت

29 مئی, 2026 09:54

شیعیت نیوز : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے لبنان کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کی وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں لبنانی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کا دائرہ تاریخی شہروں صور، نبطیہ اور صیدا تک پھیل چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ازسرنو جنگ مسلط کرکے امریکہ تنہا اور ایران طاقتور ہو جائے گا، لیاقت بلوچ

ایرانی ترجمان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ خاموشی صہیونی حکومت کو مزید جارحیت پر ابھار رہی ہے۔ انہوں نے امریکہ کو بھی اسرائیلی جرائم کا مکمل حامی اور معاون قرار دیا۔

اسماعیل بقائی نے العالم نیوز نیٹ ورک کے سینئر صحافی حسام زیدان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ، میڈیا ادارے اور عالمی صحافتی برادری سے تعزیت کی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین برسوں میں فلسطین اور لبنان میں 300 سے زائد صحافی اسرائیلی حملوں میں شہید ہو چکے ہیں۔

ترجمان نے لبنانی عوام کے صبر، استقامت اور مزاحمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران لبنان کی خودمختاری، عزت اور آزادی کے دفاع میں مکمل یکجہتی کے ساتھ اس کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

6:02 شام مئی 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔