دہشتگرد ٹرمپ کا ایران کے خلاف نیا دھمکی آمیز بیان، پابندیاں ختم کرنے سے انکار
شیعیت نیوز : دہشتگرد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اگر اپنے اعلیٰ درجے کے افزودہ یورینیم پروگرام کو ختم بھی کر دے تب بھی امریکہ اس کے خلاف عائد پابندیوں میں کوئی نرمی نہیں کرے گا۔
ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے دہشتگرد ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے خلاف دھمکی آمیز لہجہ اپناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تہران معاہدہ چاہتا ہے اور امریکہ یا تو اس کے ساتھ معاہدہ کرے گا یا پھر مشن مکمل کر دے گا۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ اب تک ایران کے حوالے سے کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پایا اور وہ اس صورتحال سے مطمئن نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کا صہیونی فوج پر شدید ڈرون اور راکٹ حملہ، الجلیل میں متعدد جگہوں پر نقصان
دوسری جانب بین الاقوامی امور کے ماہرین اور امریکی سیاست دانوں کا کہنا ہے کہ دہشتگرد ٹرمپ کے یہ بیانات ایران کے مقابلے میں امریکہ کی مسلسل ناکامیوں اور جنگی محاذ پر درپیش مشکلات سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔ ان حالات نے نہ صرف امریکہ کی عسکری ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا بلکہ اس کے اتحادی بھی واشنگٹن کی پالیسیوں سے مایوس ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران متعدد بار واضح اعلان کر چکا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام صرف پرامن مقاصد کے لیے ہے اور وہ ایٹمی ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔







