حزب اللہ کا صہیونی فوج پر شدید ڈرون اور راکٹ حملہ، الجلیل میں متعدد جگہوں پر نقصان

28 مئی, 2026 07:21

شیعیت نیوز : صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق مغربی الجلیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے جبکہ مقبوضہ الجلیل کے ایک فوجی علاقے میں کئی بم سے بھرے ڈرونز پھٹ گئے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے تسلیم کیا کہ شمالی علاقوں میں حزب اللہ کے متعدد ڈرونز نے مختلف اہداف کو نشانہ بنایا۔ صہیونی ذرائع نے اعتراف کیا کہ اس کارروائی میں اسرائیلیوں کو جانی نقصان پہنچا ہے، تاہم تفصیلات ابھی ظاہر نہیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : دشمن فریب کا ماہر، ایرانی قوم کبھی سر نہیں جھکائے گی: آیت اللہ سید احمد خاتمی کا عید قربان خطبہ

دوسری جانب حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مشرقی زوطر بستی میں اسرائیلی فوج کے ایک مرکاوا ٹینک کو ابابیل خودکش ڈرون کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا۔ تنظیم نے مزید کہا کہ مشرقی زوطر کے علاقے تلۃ الخزان میں موجود اسرائیلی فوجی گاڑیوں اور قابض فوجیوں کے اجتماع پر کئی راکٹ بھی داغے گئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی فلسطین کے علاقے شلومی میں حزب اللہ کے بغیر پائلٹ طیارے کے حملے کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی ہے۔

8:48 صبح مئی 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔