لبنان مزاحمت کو جاری رکھے گا: فلسطین ہمارا قبلہ ہے، شیخ نعیم قاسم
شیعیت نیوز : حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے عید مقاومت و آزادی کے موقع پر کہا ہے کہ اسرائیل کا اصل منصوبہ مزاحمت کو جڑ سے ختم کرنا اور لبنان پر قبضہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 27 نومبر 2024 کو لبنانی حکومت نے بالواسطہ معاہدہ کیا تھا، مگر اس کے باوجود اسرائیلی حملے جاری رہے اور حکومت معاہدے پر عملدرآمد نہ کروا سکی۔ شیخ قاسم نے لبنانی حکومت پر زور دیا کہ وہ مزاحمت کے خلاف فیصلے واپس لے اور آئین کے مطابق ملک کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے۔
یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن: 11 خوارجی ہلاک
شیخ نعیم قاسم نے ایران کی آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کی قیادت میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف کامیابی پر اظہارِ خوشی کیا اور کہا کہ ایران سربلند ہو کر ابھرے گا۔ انہوں نے فلسطین کو ہمیشہ قبلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ فلسطین کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
انہوں نے قرض الحسنہ ادارے پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ غریبوں کی مدد کے لیے ایک اہم سماجی سرگرمی ہے۔ شیخ قاسم نے واضح کیا کہ ہم گھروں کی تعمیر نو کریں گے، لوگوں کو ان کی سرزمین پر واپس لائیں گے اور دشمن کو شکست دے کر عنقریب تیسری آزادی کا اعلان کریں گے۔







