بنگلادیش کا جنرل پاسپورٹ میں دوبارہ ’سوائے دہشتگرد ریاست اسرائیل‘ کے الفاظ شامل کرنے کا اعلان

25 مئی, 2026 13:39

شیعیت نیوز : بنگلادیشی حکومت نے جنرل پاسپورٹ میں دوبارہ ’سوائے دہشتگرد ریاست اسرائیل‘ کے الفاظ شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل پاسپورٹ میں یہ شرط بحال کی جائے گی، جبکہ سفارتی پاسپورٹ میں پہلے ہی اس پر عملدرآمد ہو چکا ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ فلسطین کے مسئلے پر بنگلادیش کی دیرینہ خارجہ پالیسی، عوامی جذبات اور اخلاقی موقف کے مطابق کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ سید احمد اقبال رضوی کی کوئٹہ ٹرین بم دھماکے کی شدید مذمت، شہداء کے لواحقین سے تعزیت

واضح رہے کہ 2021 میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت نے ای پاسپورٹ متعارف کراتے وقت یہ عبارت ہٹا دی تھی، جس پر شدید تنقید ہوئی تھی۔ گزشتہ سال عبوری حکومت نے بھی اسے بحال کرنے کی ہدایت کی تھی۔ بنگلادیش کا دہشتگرد ریاست اسرائیل کے ساتھ نہ کبھی سفارتی تعلقات رہے ہیں اور نہ ہی اب ہیں۔

حکام نے بتایا کہ پاسپورٹ کے واٹر مارک میں بھی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، جن میں جولائی عوامی تحریک کی علامت ابو سعید کی تصویر شامل کی جائے گی۔

2:48 شام مئی 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔