اسرائیل کی جنگ بندی خلاف ورزیاں جاری: جنوبی لبنان پر مسلسل فضائی حملے

24 مئی, 2026 11:32

شیعیت نیوز : عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت جنگ بندی کی خلاف ورزیاں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے اور جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر شدید فضائی حملے کر رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق جنوبی لبنان کے قصبے الشہابیہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے الطیبہ کو بھی نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی پاسداران کے کمانڈر کا سخت انتباہ: ایران دفاعی طاقت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا

بعد ازاں اسرائیلی جنگی طیاروں نے یحمر الشقیف پر حملہ کیا جبکہ قابض فوج کے توپخانے نے جبشیت اور شوکین کے علاقوں پر شدید گولہ باری کی۔ شقرا اور مجدل سلم کے قصبوں کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا گیا۔

جنوبی لبنان کے علاقے حبوش پر اسرائیلی ڈرون حملہ کیا گیا جبکہ شہر صور پر بھی شدید فضائی حملے کیے گئے۔

12:31 شام مئی 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔