ایران حزب اللہ کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ

23 مئی, 2026 19:01

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کے نام پیغام میں تاکید کی ہے کہ ایران آخری دم تک حقوق اور آزادی کا مطالبہ کرنے والی تمام تحریکوں کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوگا۔

انہوں نے حزب اللہ لبنان کو خطے کی تمام مزاحمتی تحریکوں کا مضبوط اور فاتح رہنما قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : اپنے حقوق سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے، قالیباف کا فیلڈ مارشل سے ملاقات میں دوٹوک موقف

وزیر خارجہ عراقچی نے کہا کہ جب خطے کے بعض ممالک نے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کی تو ایران نے لبنان کی جنگ بندی کو کسی بھی معاہدے کی بنیادی شرط قرار دیا۔ یہ اصول ناقابل تردید ہے اور ایرانی حکومت و قوم کے جائز مطالبات کا اہم حصہ رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ثالث کے ذریعے پیش کی گئی تازہ ترین تجویز میں بھی جنگ بندی میں لبنان کی شمولیت پر خاص زور دیا گیا ہے۔

8:08 شام مئی 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔