ٹرمپ کے پاس ایران کے مطالبات تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں، ایرانی ترجمان
شیعیت نیوز : ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نیک نے کہا ہے کہ ٹرمپ اس صورتحال میں پھنس چکے ہیں جہاں ان کے پاس ایرانی قوم کے جائز حقوق اور مطالبات تسلیم کرنے کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں رہا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ میدان جنگ ہو یا سفارت کاری، ایرانی قوم کے جائز مطالبات کا احترام ہی وہ واحد راستہ ہے جس سے امریکی اور صیہونی حکومت اس تیسری مسلط کردہ جنگ سے نکل سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا ڈیجیٹل ہتھیار: آبنائے ہرمز میں فائبر آپٹک کیبلز پر ممکنہ کنٹرول
جنرل طلائی نیک نے خبردار کیا کہ اگر دشمن نے ایرانی قوم کے مطالبات کے سامنے سر تسلیم خم نہ کیا تو ٹرمپ اور صیہونی حکومت کو مزید سنگین ناکامیوں اور بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو ایران کی پیش کردہ تجاویز قبول کر کے امریکی عوام اور عالمی برادری کو جنگ کے مزید نقصانات اور اخراجات سے بچانا چاہیے۔
انہوں نے ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی قومی مفادات کو نظر انداز کرنا، صیہونی حکومت کی اندھی تقلید اور متکبرانہ رویہ امریکہ کو جنگ کے دلدل میں مزید گہرائی تک دھکیل رہا ہے۔ انہوں نے ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ ہوش کے ناخن لیں اور اس صورتحال سے نکلنے کا درست راستہ اختیار کریں۔







