امریکا اور اسرائیل کا ایران میں رجیم چینج کا خفیہ منصوبہ ناکام، منصوبہ درمیان راستے میں ہی فیل
شیعیت نیوز : امریکا اور اسرائیل کے ایران میں رجیم چینج کے خفیہ منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک نے سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کو حکومت میں لانے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان اس منصوبے پر ابتدائی مشاورت ہوئی تھی۔ منصوبے میں احمدی نژاد کو ممکنہ عبوری رہنما کے طور پر زیر غور لایا گیا تھا اور انہیں گھر میں نظربندی سے آزاد کرانے کے لیے خفیہ آپریشن کی بھی کوشش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا-ایران کشیدگی کم کرنے کیلئے تہران میں اہم ملاقاتیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور محسن نقوی کی ایرانی قیادت سے ملاقات
تاہم یہ منصوبہ جلد ہی مشکلات کا شکار ہو گیا اور آگے نہ بڑھ سکا۔ مبصرین کے مطابق احمدی نژاد بھی اس منصوبے سے آگاہ تھے اور ایران پر حملے کے بعد وہ امریکہ اور اسرائیل سے بددل ہو چکے ہیں۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ ایران میں کچھ لوگ امریکہ کے ساتھ تعلقات چاہتے تھے، مگر دفتر رہبری امریکہ پر اعتماد نہیں کرتا۔ آیت اللہ شہیدِ امت سید علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران میں امریکہ کے لیے حمایت تقریباً صفر ہو چکی ہے اور پوری ایرانی قوم امریکہ کو کھلا دشمن سمجھتی ہے۔







