امریکا-ایران کشیدگی کم کرنے کیلئے تہران میں اہم ملاقاتیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور محسن نقوی کی ایرانی قیادت سے ملاقات
شیعیت نیوز : پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسی سلسلے میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے دورے پر ہیں۔
ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں : انحرافی گروہوں کے خلاف جہدِ مسلسل اور اپنے اصولوں پر ٹھوس اور دو ٹوک مؤقف امام باقرؑ کا خاصا تھا، علامہ ساجد نقوی
ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی امن اور امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قبل ازیں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات کی تھی۔
دورے کے آغاز پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔ ایرانی حکام کے مطابق ملاقاتوں میں خطے میں کشیدگی کم کرنے، امن و استحکام اور مغربی ایشیا کی سلامتی سے متعلق سفارتی کوششوں پر غور کیا گیا۔







