سینیٹ میں علامہ راجہ ناصر عباس کا اہم اقدام: دبئی سے بے دخلی کا معاملہ، حکومت سے فوری سفارتی اقدامات کا مطالبہ
شیعیت نیوز : سینیٹ آف پاکستان میں قائد حزب اختلاف سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کی بے دخلی اور بیرون ملک پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے قرارداد پیش کر دی ہے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے متاثرہ پاکستانیوں کے حق میں مؤثر مطالبات کرتے ہوئے حکومت سے فوری سفارتی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے وقار، روزگار اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : چکوال یونیورسٹی میں اسرائیلی پرچم کیس: انکوائری کمیٹی قائم
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔







