چکوال یونیورسٹی میں اسرائیلی پرچم کیس: انکوائری کمیٹی قائم
شیعیت نیوز : پنجاب کی یونیورسٹی آف چکوال میں اسرائیلی پرچم لہرانے کے شرمناک واقعے پر ہائی پاور انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور انتظامیہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی انکوائری شروع کر دی ہے۔ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محسن ممتاز تارڑ کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر محسن ممتاز تارڑ مکمل رپورٹ وائس چانسلر کو پیش کریں گے، جس کے بعد ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : چکوال یونیورسٹی میں اسرائیلی پرچم لگانے کی شدید مذمت: قوم کے جذبات مجروح کرنے والوں کو سزا دی جائے، آئی ایس او کا مطالبہ
یہ واقعہ شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے زیر اہتمام ایک تقریب کے دوران پیش آیا تھا جس میں مبینہ طور پر ممنوعہ غیر ملکی پرچم کی نمائش کی گئی تھی۔







