پنجاب قرآن بورڈ میں اہل تشیع کی نمائندگی: علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر سمیت ممتاز علماء شامل

21 مئی, 2026 11:34

شیعیت نیوز : پنجاب حکومت کے محکمہ اوقاف نے پنجاب قرآن کے بورڈ کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب قرآن بورڈ میں اہل تشیع کی نمائندگی کیلئے ادارہ منہاج الحسینؑ جوہر ٹاون کے بانی سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر، جامعہ المنتظر کے سینیئر مدرس اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ محمد افضل حیدری، ممتاز شیعہ رہنما خواجہ بشارت حسین کربلائی اور ممتاز عالمہ مسز فروا بتول کو شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فتنہ الخوارج کا خطرناک افغان کمانڈر بصیر سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں جہنم واصل

قرآن بورڈ صوبے میں قرآن پاک کی اشاعت کے حوالے سے کام کرے گا۔ مذکورہ ارکان کی تقرری تین سال کیلئے کی گئی ہے۔ تین سالہ مدت پوری ہونے کے بعد بورڈ کے عہدیداروں کو دوبارہ منتخب کیا جائے گا۔ بورڈ کے عہدیداروں کے حوالے سے محکمہ اوقاف پنجاب کے سیکرٹری ڈاکٹر احسان بھٹہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

12:16 شام مئی 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔