تکفیری سعودیہ کی جابر حکومت کا ظلم، ماتھا چومنے کے بنیاد الزام پر بنگلہ دیشی جوڑے کو سزائے موت
ماتھا چومنے کے بنیاد الزام پر بنگلہ دیشی جوڑے کو سزائے موت
شیعیت نیوز : تکفیری سعودیہ کی جابر حکومت نے ظلم و بربریت کی انتہا کرتے ہوئے مکہ مکرمہ کی ایک مسجد میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے بے بنیاد الزام میں دو بنگلہ دیشی میاں بیوی کا سر قلم کر کے انہیں سزائے موت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، یہ نوبیاہتا جوڑا ہنی مون کے بجائے عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مکہ کی ایک مقامی مسجد (یہ واقعہ مسجد حرام کا نہیں ہے) میں شوہر نے اپنی بیوی کے ماتھے پر بوسہ دیا، جس کی ویڈیو مبینہ طور پر ایک پاکستانی شہری نے بنا کر سیکیورٹی اہلکاروں کو فراہم کر دی۔
یہ بھی پڑھیں : بحرین میں شیعہ علماء پر مالی مقدمات اور جو سینٹرل جیل میں 133 قیدیوں کی بھوک ہڑتال
اس معمولی اور بے ضرر عمل پر سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔ تکفیری حکومت کی جانب سے ان پر غیر اخلاقی سرگرمیوں کا بے بنیاد الزام عائد کیا گیا اور 14 اکتوبر کو اس بے گناہ جوڑے کا سر قلم کر دیا گیا۔ اس اندوہناک واقعے نے نام نہاد سعودی نظامِ انصاف کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔







