اسلام آباد میں حضرت فاطمہ زہراء (س) کی حیات طیبہ اور اسوۂ مقاومت پر پروقار علمی کانفرنس کا انعقاد

20 اکتوبر, 2026 17:57

شیعیت نیوز : اسلام آباد میں مجلسِ علماء مکتب اہلِ بیت پاکستان کے زیر اہتمام جگر گوشۂ رسول (ص) حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی حیاتِ طیبہ اور اسوۂ مقاومت کے موضوع پر ایک پروقار علمی و تربیتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس اہم کانفرنس میں ملک کے ممتاز علمائے کرام، دینی شخصیات اور کثیر تعداد میں طلابِ علومِ دینیہ نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلسِ علماء مکتب اہلِ بیت پاکستان کے رہنماؤں اور دیگر مقررین، جن میں مجلسِ وحدتِ مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، حجۃ الاسلام والمسلمین عیسیٰ امینی، حجۃ الاسلام والمسلمین نعیم الحسن، حجۃ الاسلام والمسلمین اصغر عسکری، حجۃ الاسلام والمسلمین محمد اقبال بہشتی، حجۃ الاسلام والمسلمین سید عقیل حسین کاظمی اور حجۃ الاسلام والمسلمین محمد حسین مبلغی شامل تھے، نے حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی سیرتِ مبارکہ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لیے مؤثر ثالثی کا کردار ادا کرے، علامہ سید ساجد علی نقوی

مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی حیاتِ مبارکہ محض عقیدت کا مرکز نہیں، بلکہ ظلم کے خلاف استقامت، حق گوئی، دینی اقدار کے دفاع اور بصیرت و آگہی کا ایک روشن اور جامع عملی نمونہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ پرآشوب دور میں اسلامی تعلیمات اور سیرتِ فاطمیؑ کو اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی میں مشعلِ راہ بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، تاکہ معاشرتی اصلاح اور فکری و اخلاقی تربیت کے عظیم اہداف کو کامیابی سے حاصل کیا جا سکے۔

6:57 شام اکتوبر 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔