امریکی سینیٹ میں ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور
شیعیت نیوز : امریکی سینیٹ نے ایک اہم قرارداد منظور کر لی جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی اختیارات کو محدود کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے دوران سینیٹ اس مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دوبارہ جنگ شروع ہوئی تو نتائج زیادہ تباہ کن ہوں گے، ایرانی وزیر خارجہ
اس سے پہلے سینیٹ سات بار ایسی ہی قرارداد منظور کرنے کی کوشش میں ناکام رہی تھی۔ تاہم اس بار قرارداد کو چار ریپبلکن سینیٹرز اور تقریباً تمام ڈیموکریٹ ارکان کی حمایت حاصل ہوئی۔ قرارداد کے مطابق صدر ٹرمپ جنگ جاری نہیں رکھ سکیں گے جب تک انہیں کانگریس کی باقاعدہ منظوری حاصل نہ ہو۔
اس اقدام کو امریکی قانون ساز ادارے کی جانب سے جنگی اختیارات پر نگرانی مضبوط بنانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔







