دوبارہ جنگ شروع ہوئی تو نتائج زیادہ تباہ کن ہوں گے، ایرانی وزیر خارجہ
شیعیت نیوز : ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکہ اور صہیونی حکومت کو دوبارہ جنگ شروع کرنے کی صورت میں سخت نتائج کی دھمکی دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے کئی ماہ بعد امریکی کانگریس نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اربوں ڈالر مالیت کے درجنوں طیارے تباہ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج میں بڑھتی ہوئی ہلاکتوں اور زخمیوں کا سلسلہ جاری، 8 ہزار 783 زخمی
عراقچی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اب یہ بات باضابطہ طور پر تسلیم کی جا چکی ہے کہ ایران کی مسلح افواج دنیا کی پہلی فوج ہے جس نے جدید اور مشہور جنگی طیارے ایف–35 کو مار گرایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس جنگ کے دوران حاصل ہونے والے تجربات اور سیکھے گئے اسباق کی بنیاد پر یقین رکھیں کہ اگر ایران دوبارہ میدان جنگ میں اترا تو اس کے ساتھ پہلے سے کہیں زیادہ حیران کن نتائج سامنے آئیں گے۔







