ایران کی مزاحمت نے امریکہ کو بھیگی بلی بنا دیا، علامہ سید جواد نقوی
شیعیت نیوز : تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی بے مثال مزاحمت نے عالمی سطح پر امریکہ کو انتہائی کمزور اور زوال پذیر کر دیا ہے، جس کی واضح دلیل امریکی صدر ٹرمپ کا حالیہ ذلت آمیز دورۂ چین ہے۔ وہ امریکہ جو کبھی چین کو تائیوان یا تجارتی پابندیوں کی دھمکیاں دیتا تھا، آج اس کا صدر بھیگی بلی بن کر عاجزی سے سر جھکائے چین پہنچا۔ اس دورے کا اصل مقصد چین سے منت سماجت کر کے ایران سے آبنائے ہرمز کھلوانا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : اسلامی تحریک پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی سکردو آمد، شاندار استقبال، انتخابات کی تیاریاں تیز
ایران نے جنگ کا نقشہ اس حد تک بدل دیا ہے کہ امریکہ اب حکومت گرانے، ایٹمی پروگرام ختم کرنے یا حماس و حزب اللہ کی مدد روکنے کے مطالبات بھول چکا ہے، اب اس کی واحد خواہش صرف آبنائے ہرمز کا کھلنا رہ گئی ہے۔ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ ایک کمزور امریکہ پوری دنیا کے مفاد میں ہے اور دنیا کو ایران کا شکر گزار ہونا چاہیے جس نے امریکی غرور کو خاک میں ملا دیا۔ اگر روس یا چین اقوام متحدہ یا دباؤ کے ذریعے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے پر مجبور کرتے ہیں تو یہ ایران کے ساتھ سنگین خیانت ہوگی۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی قرارداد میں غیر حاضر رہ کر پاکستان کی عمدہ سفارتی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان محض سفارتکاری تک محدود نہ رہے، بلکہ چین اور روس کی طرح اس عالمی بحران سے بھرپور معاشی فائدہ اٹھائے اور ایران کے ساتھ اپنا معاہدہ نافذ کر کے فوری طور پر اپنا توانائی اور بجلی کا بحران حل کرے۔







