اسلامی تحریک پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی سکردو آمد، شاندار استقبال، انتخابات کی تیاریاں تیز

18 مئی, 2026 17:45

شیعیت نیوز : مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی مرکزی وفد جس میں مرکزی نائب صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری، مرکزی انچارج شعبہ تبلیغات علامہ اظہر عباس شیرازی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، صوبائی صدر سندھ علامہ اسد اقبال زیدی، صدر جنوبی پنجاب علامہ عامر عباس ہمدانی، صدر شمالی پنجاب علامہ اشتیاق حسین کاظمی اور دیگر رفقاء شامل ہیں، سکردو پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : دہشتگرد اسرائیل نے غزہ امداد فلوٹیلا پر وحشیانہ حملہ کر دیا، سعد ایدھی سمیت سینکڑوں امدادی کارکن گرفتار

سکردو ایئرپورٹ پر اسلامی تحریک پاکستان کے امیدواروں سمیت استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار سکردو راجہ جلال حسین اور علماء کرام نے شاندار استقبال کیا۔ مرکزی وفد کا 10 روزہ دورے کا شیڈول ہے، انتخابات کے حوالے سے مجالس عزا، مختلف کارنر میٹنگز، جلسے جلوس اور مختلف مذہبی، سیاسی اور سماجی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔ یاد رہے یہ وفد قائد ملت جعفریہ پاکستان سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایات پر سکردو پہنچا ہے۔

7:07 شام مئی 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔