شیعہ قائدین و علماء کی جانب سے کوئٹہ میں دہشتگردی سے متاثرہ افراد میں امدادی رقوم کی تقسیم

18 مئی, 2026 12:31

شیعیت نیوز : کوئٹہ کے علماء، سیاسی و مذہبی قائدین کی جانب سے کوئٹہ میں دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے لیے جمع کی گئی امدادی رقم متاثرین تک پہنچا دی گئی۔ اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء شیخ ولایت حسین جعفری، امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے رہنماء کربلائی خادم حسین، نائب صدر شیعہ کانفرنس کاظم علی اور ایم ڈبلیو ایم رہنماء حاجی غلام حسین اخلاقی نے کوئٹہ کے حالیہ واقعات میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کے لیے جمع کی گئی رقم ان تک پہنچا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کا صوبائی کنونشن، علامہ قاضی نادر حسین علوی نئے صدر منتخب

مذکورہ رقم علمدار روڈ پر مسجد ولی عصر کے قریب قائم امدادی کیمپ پر جمع کی گئی تھی۔

1:45 شام مئی 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔