مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کا صوبائی کنونشن، علامہ قاضی نادر حسین علوی نئے صدر منتخب

18 مئی, 2026 12:21

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کا صوبائی کنونشن جامعہ شہید مطہری ملتان میں منعقد ہوا، کنونشن میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے ضلعی صدور، آرگنائزر اور مسئولین نے شرکت کی۔ کنونشن میں خصوصی طور پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، مرکزی صدر ایمپلائز ونگ سلیم عباس صدیقی، مرکزی سیکرٹری یوتھ مولانا تصور مہدی نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی قوم کی عظمت کو سلام، صہیونی-امریکی جارحیت شکست سے دوچار ہوئی، حافظ نعیم الرحمٰن

صوبائی کنونشن میں ملتان، مظفرگڑھ، خانیوال، وہاڑی، لیہ، ڈیرہ غازیخان، بہاولپور، رحیم یارخان، کوٹ ادو اور لودھراں کے مسئولین نے شرکت کی۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں جنوبی پنجاب سمیت چھوٹے یونٹس کے حق میں ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں سے عوام دوست بجٹ کی توقع رکھنا بیوقوفی ہے، یہاں عیشن حکمران کر رہے ہیں جبکہ ٹیکسز عام عوام دے رہی ہے، ملک پر مسلط اس حکمران ٹولے کو عوام کی کوئی فکر نہیں، مہنگائی نے جینا دو بھر کر دیا ہے، مہنگائی کے باعث معاشرے میں اخلاقی برائیوں میں اضافہ ہوا ہے، یہ حکمران عوام دوست کی بجائے امریکہ اور آئی ایم ایف دوست بجٹ بناتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ 13 جون کو مینار پاکستان لاہور پر عظیم الشان اجتماع ہوگا، ہم اپنے شہداء کی یاد کو زندہ رکھیں گے۔ کنونشن کے اختتام پر خفیہ رائے شماری کے ذریعے علامہ قاضی نادر حسین علوی کو مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کا بھاری اکثریت سے صدر منتخب کیا گیا۔ نومنتخب صدر سے علامہ سید احمد اقبال رضوی نے حلف لیا۔

1:45 شام مئی 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔