مدرسہ الولایہ قم میں مصنوعی ذہانت کے شارٹ کورس کا تیسرا سیشن، طلاب کی کثیر تعداد شریک، مجلس وحدت مسلمین قم
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے شعبہ میڈیا کے زیر اہتمام آرٹیفیشل انٹیلیجنس (مصنوعی ذہانت) کے شارٹ کورس کا تیسرا سیشن مدرسہ الولایہ قم میں منعقد ہوا، جس میں دینی طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں : اصفہان میں مجلسِ وحدت مسلمین کے زیرِ اہتمام مجلسِ تکریمِ شہداء، شہید سید حسن نصر اللہؒ کو شاندار خراجِ عقیدت
تربیتی نشست میں شرکاء کو چیٹ جی پی ٹی اور اس سے مربوط جدید ڈیجیٹل ٹولز کے استعمال، افادیت، عملی اطلاق اور ممکنہ خطرات سے آگاہ کیا گیا۔ اساتذہ نے واضح کیا کہ جدید ٹیکنالوجی سے ذمہ دارانہ استفادہ علمی، تعلیمی، ابلاغی اور کاروباری سرگرمیوں کو زیادہ مؤثر بنا سکتا ہے، جبکہ اس کی محدودیتوں اور محتاط استعمال کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
نشست کا بیشتر حصہ عملی مشقوں پر مشتمل تھا، جس میں شرکاء کو مختلف گروپس میں تقسیم کر کے متعلقہ ٹولز کے استعمال کا طریقہ سکھایا گیا۔ کلاس کے اہم موضوعات میں تحقیقی مقالہ جات اور علمی تحریروں کی تیاری میں مصنوعی ذہانت کا استعمال، ویڈیو کلپس بنانے کا طریقہ، مؤثر پرومپٹ لکھنے کے اصول، اساتذہ کے لیے جدید تدریسی طریقے اور میڈیا و کاروبار میں اس کے کردار شامل تھے۔
شرکاء نے اس اقدام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی اس نوعیت کے تربیتی کورسز کے انعقاد پر زور دیا، تاکہ طلاب جدید ٹیکنالوجی کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر علمی، تحقیقی، تعلیمی اور ابلاغی میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنا سکیں۔







