ایرانی قوم کی عظمت کو سلام، صہیونی-امریکی جارحیت شکست سے دوچار ہوئی، حافظ نعیم الرحمٰن

17 مئی, 2026 16:58

شیعیت نیوز : حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے تمام تر بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے تمام بین الاقوامی قوانین کو پامال کرتے ہوئے ایران پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے ایران کو تہس نہس کرنے، ریجیم چینج کرنے، میزائل پروگرام تباہ کرنے، نیوکلیئر طاقت توڑنے اور ایرانی فوج کو برباد کرنے کے جو دعوے کیے تھے، وہ سارے کے سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ در حقیقت ایک پپٹ (کٹھ پتلی) ہے اور اسرائیل ہے جو امریکہ کو آپریٹ کر رہا ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پینتیس کروڑ لوگوں کا یہ ملک جو جمہوریت، انسانی حقوق اور اقدار کے دعوے کرتا ہے، سب بری طرح ایکسپوز ہو گیا اور پتہ چلا کہ امریکہ تو کسی چیز کا نام ہی نہیں ہے، بلکہ وہاں صہیونیوں کی اجارہ داری ہے اور بلینئرز کا سارا گیم چلتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود نسل یہود کی منافقت عیاں، شرٹ پر لکھا “یا حسینؑ” بدعت، شاکیرا کا ڈانس حلال!

انہوں نے کہا کہ ڈیپ اسٹیٹ ہو یا کوئی اور نظام، سب کچھ چند ہاتھوں میں یرغمال ہے اور اسلحہ ساز فیکٹریاں فیصلے کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی لوگ امریکہ کو استعمال کر کے ہیروشیما، ناگاساکی، ویتنام، کوریا، عراق اور افغانستان میں تباہی پھیلاتے ہیں اور حکومتوں کے تختے الٹتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب امریکہ کو اخلاقی، سفارتی اور فوجی شکست ہو چکی ہے، اور اس کے پاس پوری دنیا کو اپنے ساتھ ملانے کی صلاحیت نہیں رہی۔

انہوں نے کہا کہ یورپ علیحدہ ہو چکا ہے، باضمیر انسان امریکہ کے خلاف ہیں، امریکہ میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں اور ان کی مقبولیت تیزی سے گر رہی ہے، اور اسرائیل ایک بدنما داغ بن گیا ہے — جس کا مطلب ہے کہ ان کا نظام تلپٹ ہو چکا ہے۔

10:41 شام مئی 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔