شہید الحداد کی جدوجہد جاری رہے گی، مزاحمت مزید مضبوط ہوگی، القسام بریگیڈ

17 مئی, 2026 16:21

شیعیت نیوز : حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈ نے اپنے اعلیٰ کمانڈر عزالدین الحداد کی اسرائیلی فضائی حملے میں شہادت کی تصدیق کی ہے۔ حملے میں الحداد اپنی اہلیہ، بیٹی اور دیگر غزہ کے شہریوں کے ہمراہ اس حملے میں شہید ہوئے۔

القسام نے واضح کیا کہ الحداد نے 7 اکتوبر کی کارروائیوں میں کلیدی کردار ادا کیا تھا اور غزہ ڈویژن میں دفاعی آپریشنز کی قیادت کی تھی۔ وہ محمد الضیف اور محمد السنوار کی شہادت کے بعد مشترکہ اسٹاف کی قیادت سنبھال چکے تھے اور اس دوران درجنوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے منصوبوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف، ایران-پاکستان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر

بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کے جرائم اس بات کا ثبوت ہیں کہ صہیونی حکومت تمام بین الاقوامی معاہدوں اور بے طرف ممالک کی ثالثی کو نظرانداز کر رہی ہے۔ القسام نے خبردار کیا کہ دشمن سمجھ لے کہ اعلیٰ کمانڈروں کو نشانہ بنا کر مزاحمت کا راستہ روکا نہیں جا سکتا۔ شہداء کے خون سے نئے لیڈر ابھریں گے، اور مسجد اقصیٰ اور سرزمین فلسطین کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔

10:39 شام مئی 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔