24 گھنٹوں میں یمن پر 110 سعودی فضائی و میزائل حملے، 30 سے زائد شہری شہید و زخمی، یمنی مسلح افواج کے ترجمان

19 اکتوبر, 2026 06:38

شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی رجیم کے جنگی طیاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن پر 110 فضائی اور میزائل حملے کیے، جن میں 30 سے زائد شہری شہید اور زخمی ہو گئے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی رجیم نے 24 گھنٹوں میں یمن پر 101 فضائی و میزائل حملے کیے، یمنی مسلح افواج کے ترجمان

اتوار کی شام جاری اپنے بیان میں یمنی فوجی ترجمان نے کہا کہ سعودی دشمن کے فضائی اور میزائل حملوں میں دارالحکومت صنعاء کے علاوہ الحدیدہ، تعز، عمران، حجہ، صعدہ، الجوف، الضالع اور مارب صوبوں میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع کے مطابق یہ فضائی حملے خمیس مشیط اور طائف کے فضائی اڈوں سے اڑان بھرنے والے ایف-15 اور ٹائیفون جنگی طیاروں کے ذریعے کیے گئے، جبکہ میزائل حملے نجران سے کیے گئے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ یمن کے خلاف سعودی جارحیت کی حالیہ تصعید کے آغاز سے اب تک آل سعود کے فضائی اور میزائل حملوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 652 تک پہنچ چکی ہے۔

واضح رہے کہ جولائی میں صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سعودی حملے کے بعد سے کشیدگی میں شدت آئی ہے، جس کے جواب میں یمنی مسلح افواج نے محاصرے کے بدلے محاصرہ اور تصعید کے بدلے تصعید کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔

7:22 صبح اکتوبر 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔