یو اے ای سے شیعہ پاکستانیوں کی جبری بے دخلی پر شہریار آفریدی کا پارلیمنٹ میں طوفانی خطاب
شیعیت نیوز : یو اے ای سے اہل تشیع پاکستانیوں کی جبری ملک بدری کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی شہریار خان آفریدی نے بھی پارلیمنٹ میں آواز اٹھا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے شیخ صاحب زائد النہیان کو پاکستانی قوم بابا کہتی ہے جس پشتون کے گھر میں چلے جائیں پاراچنار میں چلے جائیں بلوچستان میں چلے جائیں پاکستان کے جس شہر میں جائیں ان کی تصویریں لوگوں نے ڈیروں اور ہجروں میں لگائی ہیں، سعودی عرب کی طرح متحدہ عرب امارات، ایران، قطر، بحرین، کویت کو پاکستانی اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، تو میرا سب سے پہلے مدعہ یہ ہے کہ کوہاٹ کے ہنگو اور پارا چنار کے اور پورے پاکستان کے وہ پاکستانی جو ریمٹنسز بھیجتے ہیں جو آپ کے لیے اپنا خون پسینہ قربان کر کے اس پاکستان کو سیراب کرتے ہیں ان کے ساتھ جو رویہ ہے وہ سوالیہ نشان ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد میں مقدسات شیعہ کی ڈی مولیشن کے خلاف پرامن احتجاجی ریلی
محسن نقوی صاحب نے کرکٹ کا تو بیڑا غرق کر دیا ہے بنگلہ دیش یہ تیسرا ٹیسٹ آ رہے ہیں تو مجھے ایک چیز کی سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ ذمہ داری جو ان کو دی ہے نہ وہ دہشتگردی کے حوالے سے ان کے پاس اتنا ٹائم ہے کہ وہ بنو جائیں، ان کے پاس اتنا ٹائم ہے کہ خیبر پختونخواہ کے وہ لوگ جو پاکستان کے لیے جیتے اور مرتے ہیں اسی طرح بلوچستان وہ گراؤنڈ پوزیشن سے واقف نہیں ہیں وہ ایک سوچ میں چل رہے ہیں اور وہ سوچ جو ہے وہ اس پارلیمان کی پاکستان کی جمہوریت کی نفی ہے تو میں آج آپ کو یہ باور کرانا چاہوں گا کہ خدا کے لیے ڈپلومیٹنگ ایگیجمنٹ کی فوری ضرورت ہے، فوراً سے پہلے یو اے ای کے ساتھ بات کی جائے اور شاید کچھ لوگ پاکستان اور یو اے ای کے بیچ میں کچھ ایسے مسائل پیدا کرنا چاہ رہے ہوں اس کو ایڈریس کریں کیونکہ یہ پاکستانی قوم آپ کی بنیاد فارن انویسٹمنٹ نہیں ہے مہنگائی آسمانوں کو چھو چکی ہے عزت نفس مجروح ہو رہی ہے اور اس دوران اگر باہر سے پاکستانی جس تعداد میں آ رہے ہیں یہ ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔







