اسلام آباد میں مقدسات شیعہ کی ڈی مولیشن کے خلاف پرامن احتجاجی ریلی

16 مئی, 2026 19:36

شیعیت نیوز : اسلام آباد میں مسجد القائمؑ، امام بارگاہ قصرِ سکینہؑ بنتِ حسینؑ اور دربارِ عالیہ حضرت بوٹا شریف کو حکومتی انتظامیہ کی جانب سے ڈی مولش کرنے کے احکامات کے خلاف ایک پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

احتجاجی ریلی میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی، ضلعی صدر راولپنڈی علامہ سید اعوان علی شاہ سمیت مختلف ملی و مذہبی تنظیموں کے نمائندگان، علماء کرام، مومنین و مومنات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس اقدام کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔

یہ بھی پڑھیں : ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور ایرانی نائب سیکریٹری علی باقری کے درمیان استنبول میں اہم ملاقات

شرکاء کا کہنا تھا کہ مقدساتِ اسلامی اور مذہبی مراکز کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی ناقابل قبول ہے، اور عوام اپنے دینی شعائر کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔

7:59 شام مئی 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔