امارات کی غداری ناکام، سعودی عرب اور خلیجی ممالک نے امارات کی ایران پر حملے کی درخواست مسترد کر دی

15 مئی, 2026 17:09

شیعیت نیوز : ایران پر حملے کے لیے متحدہ عرب امارات کی درخواست مسترد، سعودی عرب اور خلیجی ممالک نے انکار کر دیا۔ نیوز ایجنسی بلومبرگ نے رپورٹ کیا ہے کہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک نے ایران پر مشترکہ حملے کے لیے امارات کی درخواست کی مخالفت کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی بحری قزاقی ناکام، پاکستان نے 20 ایرانی شہریوں کو واپس ایران بھیج دیا

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امارات نے سعودی عرب کو ایران کے خلاف ہم آہنگی کے لیے راضی کرنے کی ناکام کوشش کی، لیکن جب اس کی درخواست مسترد کر دی گئی تو وہ مایوس ہو گیا۔ بلومبرگ کے مطابق محمد بن زاید آل نہیان امریکی اور صہیونیوں کے ساتھ ایران پر حملے میں جلدی کر رہے تھے، لیکن خلیجی ممالک کے سربراہان نے ان سے کہا کہ یہ جنگ ان کی نہیں ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بن زاید نے ذاتی طور پر محمد بن سلمان اور دیگر عرب ممالک کے سربراہان سے رابطہ کیا تاکہ انہیں ایران پر حملے پر آمادہ کریں، لیکن کسی نے بھی رضامندی ظاہر نہیں کی۔

8:21 شام مئی 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔