نیتن یاہو اور منافق اماراتی خبیثوں کی غداری بے نقاب، ابراہم ایکارڈز کا معمار ہیک ہو گیا
شیعیت نیوز : نیتن یاہو کے متحدہ عرب امارات کے خفیہ دورے کے پیچھے ماسٹر مائنڈ ابراہم ایکارڈز کا معمار ہیک ہو گیا، ہیکر گروپ ‘حنظلہ’ کا بڑا انکشاف۔ ہیکر گروپ حنظلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنگی مجرم اور ہزاروں بچوں کے قاتل اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے مارچ میں متحدہ عرب امارات کے خفیہ دورے اور ابراہم معاہدوں کے بنیادی معمار سیموئیل شے کو ہیک کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دبئی سے شیعہ پاکستانیوں کی بے دخلی، شیر افضل مروت نے محسن نقوی کی غلط بیانی بے نقاب کر دی
گروپ نے شے کے خفیہ نیٹ ورک، بدعنوانی، منی لانڈرنگ، خطے کے عوام کو دبانے کے لیے اسرائیلی سیکیورٹی ٹیکنالوجیز کی منتقلی، اور فلسطینی قضیے سے غداری کی تفصیلات سامنے لا دی ہیں۔ حنظلہ کے مطابق، شے نے گلف ٹیکنالوجی سسٹمز جیسے اداروں کے ذریعے ٹیکنالوجی، توانائی، سرمایہ کاری اور اسٹریٹجک بنیادی ڈھانچے میں مشترکہ منصوبوں کا ایک وسیع نیٹ ورک قائم کیا۔ یہ نیٹ ورک بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور خطے کے عوام پر جبر میں ملوث ہے۔ گروپ نے شے کے 265 صفحات کے مواصلات اور مالی ڈیٹا کو اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دیا ہے۔







