دبئی سے شیعہ پاکستانیوں کی بے دخلی، شیر افضل مروت نے محسن نقوی کی غلط بیانی بے نقاب کر دی

15 مئی, 2026 10:42

شیعیت نیوز : ممبر قومی اسمبلی اور معروف قانون دان شیر افضل مروت نے اسمبلی کے فلور پر متحدہ عرب امارات سے جبری طور پر بے دخل کیے جانے والے اہل تشیع پاکستانیوں کے حق میں بڑی آواز بلند کر دی ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں امارات میں بے شمار پاکستانیوں سے ملا اور ان کی کہانیاں سنی۔ اٹھارہ ہزار سے زائد صرف پاراچنار کے لوگ جن میں تقریباً تمام اہل تشیع مسلک سے وابستہ ہیں وہ ڈیپورٹ ہو کر پاکستان بھیج دیے گئے۔ ان کی نوکریاں ختم کر دی گئی ہیں، ان کے ویزوں میں توسیع نہیں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : منافق عرب خبیثوں کی غداری کی نئی مثال، نیتن یاہو کا خفیہ ابوظہبی دورہ، محمد بن زاید نے صیہونی قاتل کا بادشاہوں جیسا استقبال کیا

کوئی پاکستانی آج کل وہاں کوئی کمپنی نہیں کھول سکتا ہے، کوئی بزنس میں پارٹنر جمع نہیں کر سکتا ہے اور کوئی بھی پاکستانی اپنے ورک پرمٹ کو ایکسٹینڈ نہیں کر سکتا ہے۔ شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ وہاں پاکستانیوں کو گرفتار کیا جاتا ہے، دس دن قید رکھا جاتا ہے پھر ڈیپورٹ کیا جاتا ہے لیکن دس دنوں میں ان کے ساتھ وحشیانہ سلوک ہوتا ہے، ان کے کپڑے اتارے جاتے ہیں اور ان کی ویڈیوز بنائی جاتی ہیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے کہا کہ جو امریکہ اور ایران کے درمیان امن کی باتیں کر رہی ہے، کم از کم کسی ایک ارب والے ملک کو تو آنکھیں دکھا دیں۔

11:08 صبح مئی 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔