امریکہ اور اسرائیل امارات کے لیے سلامتی نہیں لا سکتے، ایرانی وزیر خارجہ کا برکس میں واضح پیغام

15 مئی, 2026 10:14

شیعیت نیوز : ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ برکس اجلاس کے دوران انہوں نے اماراتی نمائندے کو مشورہ دیا کہ امریکا اور اسرائیل امارات کے لیے سلامتی نہیں لا سکتے۔ تفصیلات کے مطابق برکس کے حالیہ اجلاس میں ایران کے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اجلاس میں موجود تمام شرکا اس بات پر حیران تھے کہ اماراتی نمائندے نے صرف جنگ اور ایران کی جانب سے امریکی اہداف پر کیے گئے جوابی حملوں کو موضوع بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کی کاری ضرب، متعدد اسرائیلی ٹینک اور فوجی ٹھکانے نشانہ، مزاحمت جاری اور مضبوط

انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال افسوسناک تھی اور انہیں اجلاس میں شریک ممالک کو تفصیل سے بتانا پڑا کہ ایران عام طور پر ایسے معاملات کو بین الاقوامی نشستوں میں نہیں اٹھاتا، لیکن ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امارات اس جنگ میں امریکا اور اسرائیل کے ساتھ کھڑا تھا۔

ان کے مطابق ایران برکس کے اتحاد اور یکجہتی کو برقرار رکھنے کے لیے ان معاملات پر گفتگو نہیں کرنا چاہتا تھا، لیکن چونکہ اماراتی نمائندے نے یہ موضوعات چھیڑے، اس لیے ایران کو حقائق بیان کرنا پڑے۔ عراقچی نے کہا کہ انہوں نے اماراتی نمائندے کو مشورہ دیا کہ اسرائیل اور امریکا کسی بھی ملک کے لیے پائیدار سلامتی فراہم نہیں کر سکتے۔

10:24 صبح مئی 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔