ہم ہرگز ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور نہ ہم کبھی سر جھکائیں گے، شیخ نعیم قاسم

13 مئی, 2026 18:29

شیعیت نیوز : حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ ہم میدان نہیں چھوڑیں گے اور اسے اسرائیل کے لیے جہنم بنا دیں گے۔انہوں نے مزید کہا: ہم جارحیت اور سرحدی خلاف ورزیوں کا جواب دیں گے اور 2 مارچ سے پہلے والے حالات کی طرف واپس نہیں جائیں گے۔

دشمن جلد یا بدیر شکست قبول کرے گا۔ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا: ایران اور امریکہ کے درمیان وہ معاہدہ جس میں لبنان کے خلاف جارحیت روکنا شامل ہو، صہیونی حملوں کو روکنے کے لیے سب سے مضبوط کارڈ سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا کے غیر معقول مطالبات اور دھمکیاں جنگ بندی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

انہوں نے کہا: ہم لبنان اور اس کے عوام کی طرف توجہ دینے پر ایران کے شکر گزار ہیں اور ہر اس فریق کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے جارحیت روکنے میں حصہ ڈالا۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا: مزاحمتی ہتھیاروں کا مسئلہ لبنان کے باہر کسی سے متعلق نہیں ہے۔ یہ لبنان کا اندرونی معاملہ ہے اور دشمن کے ساتھ مذاکرات کا حصہ نہیں ہے۔

7:20 شام مئی 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔