شہید امام خامنہ ای کی یاد میں 13 جون کو لاہور میں "شہید امت” کانفرنس

11 مئی, 2026 14:28

شیعیت نیوز : قائدِ امت شہید امام خامنہ ای کی عظیم شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے، پاکستان کی شیعہ تنظیموں کی جانب سے ”شہید امت“ کانفرنس مؤرخہ 13 جون 2026 کو لاہور میں مینار پاکستان پر منعقد ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق، یہ عظیم الشان کانفرنس پاکستان کی سطح پر سب سے بڑی کانفرنس ہوگی؛ جس میں اہل تشیع کے علماء ومشائخ سمیت اہل سنت کے عظیم علمائے کرام بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت نے 10 ماہ میں ہی 100 ارب روپے اضافی پیٹرولیم لیوی وصول کر لیے، عوام پر مسلسل بوجھ، علامہ سید احمد اقبال رضوی

واضح رہے کہ قائدِ امت شہید امام خامنہ ای اور ان کے رفقاء کی شہادت پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کا سلسلہ دنیا بھر میں جاری ہے۔

پاکستان میں بھی رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله العظمیٰ امام سید علی حسینی خامنہ ای کی المناک شہادت کے بعد سے ہی تعزیتی ریفرنس اور اجلاس کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔

پاکستان میں اب تک کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پیشاور، سندھ اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں اور اضلاع میں شہید امام خامنہ ای کی عظیم خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جا چکا ہے؛ تاہم مینار پاکستان پر منعقد ہونے والی یہ کانفرنس پاکستان کی سب سے بڑی کانفرنس شمار کی جا رہی ہے۔

یاد رہے اس عظیم الشان کانفرنس کی مہم تقریباً پچھلے ایک مہینے سے جاری ہے اور یہ کانفرنس 13 جون 2026 کو منعقد کی جائے گی۔

8:29 شام مئی 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔