فرانس کا نوآبادیاتی انداز: ایک طرف تعاون کا لبادہ، دوسری طرف طیارہ بردار بحری بیڑا
شیعیت نیوز : فرانس کا "نوآبادیاتی” انداز: ایک طرف تعاون کا لبادہ، دوسری طرف طیارہ بردار بحری بیڑا! صدر میکرون ایک طرف ایران کے ساتھ مل کر ہرمز کی سیکیورٹی کی بات کر رہے ہیں، تو دوسری طرف فرانسیسی ایٹمی طیارہ بردار جہاز ‘شارل ڈی گول’ (Charles de Gaulle) کو خطے میں طاقت دکھانے کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دہشتگرد نیتن یاہو کا اعتراف، عرب وہابی ممالک ایران کے خلاف ہمارے ساتھ اتحاد میں شامل ہیں
فرانس کا ‘شارل ڈی گول’ مشن دراصل برطانیہ کے ساتھ مل کر ہرمز میں مداخلت کا بہانہ تلاش کرنا ہے۔ فرانسیسی وزارتِ دفاع کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میکرون کی "سفارتی پیشکش” صرف اس لیے ہے تاکہ بحری بیڑے کی موجودگی پر ایران کے ممکنہ میزائل حملوں سے بچا جا سکے۔ فرانس کی منافقانہ سفارت کاری بے نقاب ہو چکی ہے؛ ایک ہاتھ میں مذاکرات کا کارڈ اور دوسرے میں بحری بیڑہ رکھنا پیرس کی پرانی عادت ہے، لیکن تہران اب اس جال میں نہیں آئے گا۔







