امریکی بحریہ "خلیج فارس کی ڈولفنز” سے بہت زیادہ خوفزدہ کیوں؟
شیعیت نیوز : امریکی بحریہ "خلیج فارس کی ڈولفنز” سے بہت زیادہ خوفزدہ کیوں؟؟ کف نشینی کرنے والی آبدوزیں — آبنائے ہرمز میں بڑے بحری جہازوں کے لیے موت کا پیغام۔
ایرانی بحریہ کے کمانڈر شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ ہلکی آبدوزیں — جو ‘خلیج فارس کے ڈولفنز’ کے نام سے مشہور ہیں — آبنائے ہرمز میں طویل عرصے تک کف نشینی (بیٹھے رہنے) کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ یہ آبدوزیں دشمن جہازوں کو ڈھونڈنے اور تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : دبئی سے بے دخل پاکستانیوں کے لیے آن لائن رجسٹریشن فارم جاری
انہوں نے کہا کہ یہ آبدوزیں ‘شہدائے دنا’ کی یاد میں ایک آپریشن کے دوران سطح پر آئیں اور جنگی مشقوں کے بعد اپنی ماموریت جاری رکھنے کے لیے سمندر کی گہرائیوں میں اپنے مشن پر تعینات کر دی گئیں ہیں۔ ان کے مطابق، یہ آبدوزیں خطرات اور ضروریات کے مطابق ٹریگر پر تیار ہیں۔ ‘خلیج فارس کے ڈولفنز’ آبنائے ہرمز میں ایرانی بحریہ کا سب سے بڑا غیر روایتی ہتھیار ہیں۔ یہ خاموش، پوشیدہ اور مہلک ہیں — جو کسی بھی بڑے بحری بیڑے کے لیے ڈراؤنا خواب بن سکتے ہیں۔ یہ آبدوزیں دشمن کے طیارہ بردار جہازوں اور جنگی بحری جہازوں کو ان کی پناہ گاہوں میں ہی نشانہ بنا سکتی ہیں۔ جنگ کے دوران، یہ ‘ڈولفنز’ آبنائے ہرمز کو ایک ایسا میدان جنگ بنا سکتی ہیں جہاں بڑی بحری طاقتیں بے بس ہو جائیں گی۔ یہ وہی خاموش خطرہ ہے جس سے امریکی بحریہ سب سے زیادہ خوفزدہ ہے۔







