رہبرِ امت کی شہادت نے امتِ مسلمہ کو متحد کر دیا، علامہ شبیر حسن میثمی

15 اکتوبر, 2026 13:17

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی نمائندگی کرتے ہوئے ملتان میں منعقدہ عظیم الشان ’’تحفظ ختم نبوت کانفرنس‘‘ میں خصوصی شرکت کی۔

ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے زیرِ اہتمام منعقدہ اس کانفرنس میں کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، لیاقت بلوچ اور دیگر جید علمائے کرام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے واضح کیا کہ ہمارے ہاں ختم نبوت کا مسئلہ حل شدہ ہے۔ انہوں نے قائد محترم علامہ ساجد نقوی کے فرمودات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "نبوت ختم اور امامت شروع ہو چکی ہے، اور اعلانِ غدیر اس حقیقت کی محکم اور واضح دلیل ہے”۔

یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم سپاہ صحابہ کا مطلوب دہشتگرد کمانڈر جہنم واصل

انہوں نے عالمی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رہبرِ امت شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت نے امت مسلمہ کو بے مثال انداز میں متحد کر دیا ہے اور آج ہر شخص مظلوموں کی حمایت میں پہلے سے زیادہ پُرعزم ہے۔ وطنِ عزیز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں اتحاد و یکجہتی کی فضا کو کسی صورت خراب نہیں ہونے دیں گے اور کسی کو اسے نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے، یہ ملک ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے۔ آخر میں انہوں نے کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر منتظمین خصوصاً جمعیت علمائے پاکستان جنوبی پنجاب کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

2:01 شام اکتوبر 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔