جامعۃ المنتظر لاہور میں ’ای بک لائبریری بیادِ علامہ اختر عباس نجفیؒ‘ کا شاندار افتتاح

15 اکتوبر, 2026 13:19

شیعیت نیوز : حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور میں علمی، تحقیقی اور مطالعاتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے المنتظر لائبریری کی نئی شاخ ’’ای بک لائبریری، بیادِ شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس نجفیؒ‘‘ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اس عظیم علمی و تحقیقی مرکز کا افتتاح سرپرستِ اعلیٰ حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر، آیت الله حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں : رہبرِ امت کی شہادت نے امتِ مسلمہ کو متحد کر دیا، علامہ شبیر حسن میثمی

افتتاحی تقریب میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے رہنماؤں علامہ سید مرید حسین نقوی، علامہ سید ضیاء الحسن نجفی، لائبریری انچارج مولانا زائد عباس کاظم سمیت جامعہ کے سینئر اساتذہ اور طلباء نے بھرپور شرکت کی۔ یہ ای بک لائبریری دورِ جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے، جس میں ایک وسیع مطالعہ خانہ اور مختلف موضوعات پر مشتمل 7 ہزار اردو کتب کا بڑا ذخیرہ موجود ہے۔

طلباء، علمائے کرام اور محققین کی سہولت کے لیے کمپیوٹرز اور انٹرنیٹ فراہم کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے النور سافٹ ویئر، پی ڈی ایف کتب اور حوزوی دروس سے باآسانی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں، لائبریری میں قارئین کے لیے طعام و نوش اور دور دراز علاقوں سے آنے والے محققین کے لیے رہائش کا بھی بہترین انتظام کیا گیا ہے۔ تقریب کے دوران فروغِ معارفِ اہلِ بیتؑ اور دینی تعلیم کے لیے آیت اللہ سید ریاض حسین نجفی کی دوراندیش سرپرستی پر ہدیۂ تشکر پیش کیا گیا۔

2:01 شام اکتوبر 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔