اسرائیلی حملے میں حماس رہنما خلیل الحیہ کا بیٹا زخمی، غزہ میں نئی جارحیت

07 مئی, 2026 08:17

شیعیت نیوز : اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے الدراج کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں غزہ میں حماس کے سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے عزام الحیہ کا نام بھی شامل ہے۔ غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 شہدا اور 16 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ وزارت کے مطابق 3 افراد حالیہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے جبکہ ایک شہید کی لاش ملبے سے نکالی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے آبنائے ہرمز میں تمام جہازوں کے لیے ایندھن، طبی اور مرمتی خدمات کا اعلان کر دیا

وزارت صحت نے کہا کہ اب بھی کئی متاثرین ملبے تلے یا سڑکوں پر موجود ہیں، لیکن زمینی صورتحال کے باعث امدادی ٹیمیں ان تک نہیں پہنچ پا رہیں۔ بیان کے مطابق 11 اکتوبر کو جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اب تک غزہ میں 837 افراد شہید اور 2381 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ 769 لاشیں ملبے سے نکالی جا چکی ہیں۔ وزارت نے مزید بتایا کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں غزہ کے مجموعی شہدا کی تعداد 72 ہزار 619 اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 72 ہزار 484 تک پہنچ چکی ہے۔ دوسری جانب حماس رہنماؤں نے خلیل الحیہ کے بیٹے کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیل کی اخلاقی گراوٹ اور مزاحمت سے انتقام لینے کی ناکام کوشش قرار دیا۔ حماس رہنما طاہر النونو نے کہا کہ اسرائیلی بمباری اور قتل عام فلسطینی مزاحمت کے موقف کو مزید مضبوط کرے گا۔ تنظیم کے ترجمان حازم قاسم نے بھی کہا کہ خلیل الحیہ پہلے ہی اپنے کئی بیٹوں، پوتوں اور بھائیوں کو فلسطین کی راہ میں قربان کر چکے ہیں، لیکن اس کے باوجود وہ اپنے موقف پر ثابت قدم ہیں۔

11:02 شام مئی 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔