سپاہ کی کوئی کشتی نشانہ نہیں بنی! امریکہ نے دو شہری کارگو کشتیوں پر حملہ کیا: ایران
شیعیت نیوز : ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ گذشتہ روز امریکہ نے عمان کے ساحل سے ایرانی ساحلوں کی طرف جا رہی دو شہری کارگو کشتیوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 5 شہری ہلاک ہو گئے۔ ایرانی فوجی ذرائع نے واضح کیا کہ سپاہ پاسداران کی کوئی جنگی کشتی نشانہ نہیں بنی، بلکہ حملے دو عام شہری سامان بردار کشتیوں پر کیے گئے جو خصب (عمان) سے ایران کی طرف جا رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو لگنے والے زخم گہرے، رجیم کی تباہی روکنا ناممکن ہے، ہاآرتص
ادھر ایرانی فورسز نے جاسک کے قریب ایک امریکی فریگیٹ کو دو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جب اس نے ایرانی افواج کی انتباہ نظر انداز کر دی تھی۔ تاہم امریکہ نے فریگیٹ پر حملے کی تردید کر دی ہے۔
ایران نے ٹرمپ کے "پروجیکٹ فریڈم” کو خالی تھیٹر قرار دیتے ہوئے واشنگٹن کو خبردار کیا ہے کہ سفارتکاری آگے بڑھ رہی ہے، اسے دوبارہ جنگی جال میں نہ پھنسیں۔ یاد رہے کہ ایران نے واضح کر رکھا ہے کہ آبنائے ہرمز میں صرف غیر جنگی جہازوں کو گزرنے کی اجازت ہے۔







